جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خیبر پختونخوا کے سرکاری منصوبوں میں شجرکاری لازمی شامل کرنے کی ہدایت

منصوبوں میں شجرکاری

پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے کے سرکاری منصوبوں میں شجرکاری کو لازمی شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت شجرکاری مہم سے متعلق اجلاس ہوا۔ مون سون شجر کاری مہم 2021 کے تحت اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے سرکاری منصوبوں کے پی سی ون میں شجرکاری کو لازمی شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو بھی سرکاری منصوبہ بنے گا اس میں مناسب پیمانے پر شجر کاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی خریداریوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کی خبریں من گھڑت قرار

اجلاس کو رواں مون سون کی شجرکاری مہم کے تحت اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران 58 ملین پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ یکم اگست سے 14 اگست تک صوبے میں تقریبا 8 ملین پودے لگائے جا چکے۔

بریفنگ کے مطابق جنگلات میں اگنے والے 112 ملین پودوں کے تحفظ کا بھی ہدف مقرر کیا گیا۔ اب تک جنگلات میں اگنے والے 56 ملین پودوں کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔ یکم اگست سے 14 اگست تک شجرکاری کی 774 سرگرمیاں کی گئی ہیں۔ عوام اور منتخب عوامی نمائندوں کے ذریعے 11 لاکھ پودے لگوائے گئے۔

متعلقہ خبریں