جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ کے وزراء کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے کراچی کا دورہ کرنے کی ہدایت

دورہ کرنے

کراچی : مراد علی شاہ نے صوبائی وزراء کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لیئے کراچی کا دورہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ جس میں محکمہ صحت نے بریفنگ میں بتایا کہ صوبے بھر میں 5.4 فیصد کیسز ہیں۔ صحتیابی کی شرح 93 فیصد اور شرح اموات 1.6 فیصد ہے۔ اپریل میں 154 مریضوں کا انتقال ہوا۔ گزشتہ 7 دنوں میں کراچی میں 10.42 فیصد، حیدرآباد میں 14.52 اور سکھر میں 5.48 فیصد کیسز ظاہر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز، مزید 79 افراد جاں بحق

وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، پولیس اور کمشنر کراچی سختی سے ایس او پیز پر عمل کروائیں۔ وزراء شہر کا دورہ کریں، وزراء کے دوروں سے ایس او پیز پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔

مراد علی شاہ نے حیدرآباد اور شرقی کراچی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سعید غنی، جام اکرام اللہ دھاریجو، ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، قاسم سومرو، آئی جی سندھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری ایجوکیشن، سیکریٹری صحت، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، کورپس فائیو، رینجرز، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں