جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پشاور کے ناکام جلسے کے بعد پی ڈی ایم رہنماؤں کی مایوسی قابلِ دید تھی : شبلی فراز

پی ڈی ایم رہنماؤں کی مایوسی

اسلام آباد : پشاور کے ناکام جلسے کے بعد پی ڈی ایم رہنماؤں کی مایوسی قابلِ دید تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ این آر او کے متلاشی پی ڈی ایم راہنما شہر شہر سرگرداں پھر رہے ہیں۔

سماجی میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی جلسیاں حکومت کیلئے نہیں بلکہ عوام کی جان اور روزگار کے لئے خطرہ ہیں، لیکن سیاسی مفاد پرستوں کو اس کی کوئی پرواہ اور احساس نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کیسز بڑھنے پر اپوزیشن رہنماؤں پر ایف آئی آر درج کرائی جائے گی : شبلی فراز

شبلی فراز نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں شکست اور پشاور کے ناکام جلسے کے بعد انہیں اپنی سیاسی اور اخلاقی حیثیت کا اندازہ ہو جانا چاہیے۔ کل پی ڈی ایم رہنماؤں کی مایوسی قابلِ دید تھی۔

متعلقہ خبریں