جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

انٹارکٹیکا میں دنیا کی سب سے بڑی مچھلیوں کی افزائش گاہ دریافت

سب سے بڑی

انٹارکٹیکا میں دریافت ہونے والی ایک آئس فش کالونی دنیا کی سب سے بڑی مچھلیوں کی افزائش گاہ قرار دے دی گئی ہے۔

انٹارکٹیکا کے برف سے ڈھکے ہوئے ویڈیل سمندر میں 60 ملین مچھلیوں کی افزائش نسل کی کالونی دریافت ہوئی ہے۔ یہ ایک منفرد اور نامعلوم ماحولیاتی نظام ہے، جو مالٹا کے رقبے پر محیط ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کے ہیکرز نے 400 ملین ڈالر کی کریپٹو کرنسی چرالی

اس کالونی کو دنیا کی سب سے بڑی تصور کیا جارہا ہے۔ یہ آئس فش کا گھر ہے۔ آئس فش واحد مچھلی ہے، جس کے خون کے سرخ خلیے نہیں ہوتے۔

مچھلی میں اتنے کم درجہ حرارت پر زندہ رہنے کے لیے شفاف خون میں ایک اینٹی فریز پروٹین ہے، جو اسے زندہ رہنے میں مدد دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں