جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر لگی نیم پلیٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے، آخر کیوں؟

 شاہ رخ خان

ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر لگی نیم پلیٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شاہ رخ خان کے ممبئی میں موجود گھر ’منت‘ کے باہر لگی نام کی تختی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اس پر خوب تبصرے کئے جارہے ہیں۔

اس تختی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پہلے سونے کی بنی ہوئی تھی تاہم اب اسے ہیروں سے جڑی نیم پلیٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلچسپ واقعہ : پہلی تںخواہ پچاس روپے تھی، جس سے تاج محل دیکھنے گیا : شاہ رخ خان

اس نیم پلیٹ کو ہیروں سے تیار کیا گیا ہے جس کے اوپر اداکار کے گھر کا نام ‘منت’ درج ہے اور کہا جارہا ہے کہ اسے شاہ رُخ خان کی اہلیہ گوری خان نے خود ڈیزائن کیا ہے۔

متعلقہ خبریں