جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

دوہری شہریت پر نااہلی، فیصل واؤڈا سے متعلق مزید تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت

مزید تفصیلات جمع

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے میاں آصف کے وکیل سے فیصل واؤڈا سے متعلق مزید تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کی دوہری شہریت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار میاں آصف کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ وکیل قادر مندوخیل نے کہا کہ میاں آصف کے وکیل کے دلائل کو ہمارے دلائل تصور کیے جائیں۔

ممبر پنجاب الطاف ابراھیم نے کہا کہ آپ کا کیس وفاقی وزیر کے استعفیٰ دینے سے پہلے کا ہے، درخواست میں تو رکن قومی اسمبلی کی نشست سے نا اہلی مانگی تھی۔ اب تو فیصل وؤڈا نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفی دیدیا ہے۔ فیصل وؤڈا کی بطور رکن قومی اسمبلی مراعات واپس کرنے کے حوالے دوبارہ درخواست جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں : الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں متعارف، سیاسی جماعتوں کو دیکھنے کی دعوت

درخواست گزار میاں آصف کے وکیل نے کہا کہ فیصل وؤڈا نے جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا ہے۔ ہم نے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی درخواست دی، لیکن نتیجہ نہیں نکلا۔ الیکشن کمیشن اس کا فیصلہ کرے حلف نامہ جعلی ہے یا نہیں۔

ممبر پنجاب الطاف ابراھیم نے کہا کہ فائل میں کچھ بھی نہیں، جس سے آپ الیکشن کمیشن کو قائل کرسکیں۔ پارلیمنٹ میں کوئی ایسا شخص ذاتی وجوہات کی وجہ سے استعفی دے تو قبول کیا جا سکتا ہے۔ اگر ایک شخص ایک ایوان سے دوسرے ایوان میں منتخب ہو کر جاتا ہے اُس پر پارلیمنٹ قانون سازی کرے۔ ہم اس پر تبصرہ کرنا نہیں چاپتے کون دبنگ ہے کون نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے میاں آصف کے وکیل سے فیصل واؤڈا سے متعلق مزید تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی، کیس کی سماعت 15جون تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ خبریں