جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق، اداکارہ کی والدہ نے خاموشی توڑدی

نک

ممبئی: پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کے معاملے پر پریانکا چوپڑا کی والدہ نے خاموشی توڑدی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے پریانکا اور نک جونس کی طلاق کی افواہوں کو بکواس قرار دے دیا۔

مدھوچوپڑا کا کہنا تھا کہ کہ ایسی غلط خبریں اور بے بنیاد افواہیں نہ پھیلائی جائیں، پریانکا کا سوشل میڈیا سے نک جونس کے نام کو ہٹانے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ نک کو اپنی زندگی سے بھی نکالنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے خود کو امن کا حامی قرار دے دیا

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ لگے نک جونس کے نام کو ہٹانے کے بعد سے دونوں اسٹارز کے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش تھیں۔

متعلقہ خبریں