جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

کینسر میں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ دویا چوکسے کا انتقال

دویا چوکسے

ممبئی : بالی ووڈ فلموں میں کام کر چکی اداکارہ اور ماڈل دویا چوکسے کا انتقال ہو گیا ہے۔

اس کی اطلاع ان کی دوست نہاریکا رائے زادہ نے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعہ دی ہے۔واضح رہے کہ دویا کینسر سے متاثر تھیں۔ ساتھ ہی ان کی مالی حالت بھی خراب ہو گئی تھی۔

انہوں نے اپنے ایک حالیہ ٹوئٹ میں لوگوں سے اپنی مدد کرنے کے لئے اپیل کی تھی۔دویا نے بالی ووڈ میں انٹری ’’ہے اپنا دل تو آوارہ‘ ‘سے کی تھی۔

ہالی ووڈ اداکارہ کیلی پرسٹن 57 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

دویا چوکسے نے اپنے انتقال سے کچھ وقت پہلے انسٹاگرام سٹوری پر لکھا تھا کہ جو میں بتانا چاہتی ہوں کہ اس کے لئے لفظ ناکافی ہے۔ کچھ مہینوں پہلے تک میرے پاس بھاری تعداد میں حوصلہ بڑھانے والے پیغام آتے تھے

Very sad to hear this, the passing of Divya Chouksey. A very vibrant and enthusiastic personality. All Diva I am SHE girls from 2011 will miss you.

Posted by Niharica Raizada on Sunday, July 12, 2020

لیکن اب میں بتانا چاہتی ہوں کہ دوستوں کہ میں اپنی موت کے بستر پر لیٹی ہوں۔انہوں نے لکھا کہ میں بہت مضبوط ہوں۔ برائے مہربانی اب مجھ سے کوئی سوال نہ پوچھیں۔ صرف بھگوان جانتا ہے کہ وہ میرے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے۔

اب ان کی بہن نے اس خبر کو پختہ کر دیا ہے کہ ان کا انتقال ہو چکا ہے۔ اداکارہ کے انتقال پر بہت سے لوگ اب افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ حالانکہ اب وہ اپنی کینسر کے خلاف لڑائی کو ہار چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں