جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ڈی این اے کے نمونوں کے حصول کا سلسلہ جاری، لاہور سے فرانزک ماہرین کی ٹیم کراچی بھیجنے کا فیصلہ

فرانزک ماہرین

کراچی : جامعہ کراچی میں ڈی این اے کے نمونوں کے حصول کا سلسلہ جاری ہے، لاہور کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فرانزک ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جامعہ کراچی کی فارنزک لیب میں ڈی این اے کے نمونوں کے حصول کا سلسلہ جاری ہے۔ جاں بحق 34 افراد کے لواحقین کے ڈی این اے کے نمونے مذکورہ لیب میں جمع ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 77 میتوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائے گی۔ 97 جاں بحق افراد میں سے 20 کی شناخت پہلے ہی کی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بد قسمت طیارے کا بلیک باکس تحقیقاتی ٹیم کے سپرد کردیا گیا

دوسری طرف جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کیلئے لاہور کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فرانزک ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

فرانزک ماہرین حادثے میں جھلسنے والی نعشوں کے جسمانی اعضاء کی مدد سے ان کی شناخت میں مدد فراہم کریں گے۔ ٹیم میں ایسے ماہرین موجود ہیں، جنہوں نے حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کی تھی۔

ٹیم نعشوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کرے گی، دانتوں سے بھی شناخت کی جاسکے گی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز فرانزک ٹیسٹنگ کی صلاحیت رکھنے والی ایشیاء کی واحد یونیورسٹی ہے۔

متعلقہ خبریں