جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

دو بچوں نے "انکل” اور انکی کرائے کی ٹیم کی دوڑیں لگوا دی ہیں: مریم اورنگزیب

مریم

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا عمران خان کو گھبرانا نہیں ہے کا مشورہ دیدیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب ابھی تو پی ڈی ایم کا دوسرا جلسہ ہے گھبرانا نہیں ہے، انہوں نے کراچی کی ریلی دیکھ کر اپنی اگلی تقریر لکھنی شروع کردی ہے۔

‎ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ریلی دیکھنے کے بعد اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ عمران صاحب کو ظرف اور صبر دے، وزیراعظم صاحب عوام نے آپ کا استعفیٰ لکھ دیا ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ اور آپ کے کرائے کے ترجمان نواز شریف کو صبح دوپہر شام رات یاد کریں ، عوام کی فکر کا بیڑا ہم نے اُٹھا لیا ہے، اب پتہ چلا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں، الحمدللّٰہ، ہن سمجھ لگی جے۔

‎مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب ووٹ چوری کر کے مسلط ہوں تو عوام کا ردِ عمل دیکھیں اور کرائے کے ترجمان روزانہ رونے کی عادت ڈال لیں کیونکہ اب ہر روز آپ کو رونا پڑے گا، دو بچوں نے "انکل” اور ان کی کرائے کی ٹیم کی دوڑیں لگوا دی ہیں۔

‎ترجمان مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے ایک جلسے نے عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کو پاگل کردیا ہے اور کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ نواز شریف کا بیانیہ ہر گھر میں پہنچ چکا ہے۔

‎‎مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور غربت کا توڑ ملک میں نئے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔

متعلقہ خبریں