جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

دو گھنٹے تک کیمرے کے سامنے بیٹھنے والے شخص کی ویڈیو وائرل

کچھ نہ

کارتا: یوٹیوب پر لوگ مقبول ہونے کے نت نئے جتن کرتے ہیں، لیکن اس شخص کی ویڈیو کچھ کیے بغیر ہی وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر نے وائرل ہونے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا اور کچھ نہ کر کے ہی مقبولیت حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: 14 ٹانگوں والا 20 انچ لمبا لال بیگ

انڈونیشیا کے یوٹیوبر محد ڈڈاٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر 2 گھنٹے طویل ایک ایسی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بس کیمرے کے سامنے ساکن بیٹھے ہوئے ہیں اور کچھ بھی نہیں کر رہے۔

ان کی اس ویڈیو کو یوٹیوب پر تقریباً 15 لاکھ سے زائد صارفین کی جانب سے دیکھا گیا اور بہت سے لوگوں نے ان کی نقل بھی کرنا شروع کردی اور خود بھی گھنٹوں کچھ نہ کرنے کی ویڈیوز بنا لی۔

یوٹیوبر کا کہنا تھا میں بالکل توقع نہیں کر رہا تھا کہ میری یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوجائے گی، میں بس اپنے سبسکرائبرز کو لطف اندوز کرنا چاہتا تھا۔

متعلقہ خبریں