جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لوگوں کے غصے کو کم نہ سمجھیں توقع سے زیادہ ناراض ہیں: فواد چودھری

فواد

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ لوگوں کے غصے کو کم نہ سمجھیں توقع سے زیادہ ناراض ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورتحال اس نہج پر پہنچی، کیا پاکستان کو اگلے 40 سال زرداری اور شریف چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ مال بنانے، کیس بچانے اور گھر جانے کے لیے آئے ہیں: شیخ رشید

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کیا ان سالوں کی طرح اگلی 4 دہائیاں بھی ضائع کر دی جائیں؟، کیا آپ یہ وراثت چھوڑ کر جانا چاہیں گے؟۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے غصے کو کم نہ سمجھیں توقع سے زیادہ ناراض ہیں۔

متعلقہ خبریں