جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

کیا آپ جانتے ہیں کتے کو ٹی وی پر کیا دکھائی دیتا ہے؟

کتا

کیا آپ کو معلوم ہے کہ کتے جب اپنے مالک کے ساتھ ٹی وی دیکھتے ہیں تو انہیں ٹی وی پر کیا دکھائی دیتا ہے؟

ایک تحقیق کے مطابق کتے جب ٹی وی اسکرین کی طرف دیکھتے ہیں تو ان کی آنکھ کی اندرونی ساخت کی وجہ سے انہیں اسکرین جھلملاتی اور جلتی بجھتی دکھائی دیتی ہے۔

اسکرین کا یہ جلنا بجھنا کتے کے لیے ایک سیکنڈ میں 50 سے 70 بار ہوتا ہے یعنی ٹی وی کی اسکرین ایک سیکنڈ میں 50 سے 70 بار جلتی بجھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹی وی دیکھنا کتوں کے لیے مشکل ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہر بار شارٹ کٹ لینا آپ کو مہنگا بھی پڑسکتا ہے!، ویڈیو دیکھیں

تاہم وہ اپنے مالک کی توجہ پانے اور اس کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے یہ مشکل کام بھی سر انجام دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کتے خواب میں اپنے مالک کی خوشبو محسوس کرتے ہیں، اس کی مسکراہٹ کو دیکھتے ہیں، یا وہ خود کو ایسی حرکتیں کرتے ہوئے دیکھتے ہیں جس سے ان کا مالک بہت خوش یا بہت تنگ ہوتا ہو۔

متعلقہ خبریں