جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ کی جیلوں میں ڈاکٹرز اور کانٹیبلز کا بحران، سندھ حکومت کی آنکھیں بند

جیلوں میں ڈاکٹرز

کراچی : سندھ کی جیلوں میں ڈاکٹرز اور کانٹیبلز کا بحران ہوگیا ہے، سندھ حکومت کی سستی کے باعث بیماریوں کا شکار قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سندھ کی جیلوں میں ڈاکٹرز کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ جیلوں میں انتالیس سیٹیں خالی ہیں۔ محکمہ جیل نے ایک سو سے زائد ڈاکٹروں کو ڈیپوٹیشن پر پھر مانگ لیے۔

محکمہ میں کانسٹیبلز کا بھی بحران ہے، جن کی تین ہزار سیٹیں خالی ہیں۔ سینٹرل جیل سکھر، لاڑکانہ، خیرپور اور ڈسٹرکٹ جیل جیکب آباد، شکارپوراور گھوٹکی میں بھی ڈاکٹرز دستیاب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کی جیلوں میں 84 قیدی ایڈز کا شکار، 1481 افراد ہیپاٹائٹس میں مبتلا، ناصر شاہ کے انکشافات

مختلف جیلوں میں قید سولہ سو اڑسٹھ قیدی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہیں مگر حکومت نے آنکھیں بند کرلی ہیں۔

آئی جی جیل سندھ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک سو ڈاکٹرز بھرتی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ سروس اسٹرکچر بن گیا ہے، محکمہ کے ڈاکٹرز کی ترقیوں کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں