جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کتے کاٹنے کے واقعات صرف سندھ نہیں پورے ملک میں پیش آتے ہیں : شازیہ مری

کتے کاٹنے کے واقعات

اسلام آباد : شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اس عوام دشمن، پاکستان دشمن، پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کو مسترد کرتی ہے، کتے کاٹنے کے واقعات صرف سندھ نہیں پورے ملک میں پیش آتے ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنماء شازیہ مری نے قومی اسمبلی بجٹ کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پابند سلاسل ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آدڈر جاری نہیں کیے گئے، اسپیکر قومی اسمبلی ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں تاکہ وہ عوام کی نمائندگی کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس عوام دشمن، پاکستان دشمن، پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔ حقائق وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر سے مکمل برعکس ہیں۔ بجٹ میں الفاظ کی ہیرا پھیرا اور الفاظ کا گورکھ دھندا ہے۔ بجٹ پیش کرنے والے خود اسے ایوان میں پھینکتے اور پٹختے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں : مذاکرات کی پیش کش، اپوزیشن کی کوئی لیڈرشپ نہیں، بکھرا ہوا گروہ ہے : فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ حکومت سب اچھا اور معاشی اعدادوشمار اچھا کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے۔ اٹے، چاول، دال، چینی سب مہنگے ہوگئے تو معاشی اعدادوشمار کی کیا حیثیت ہے۔ آصف زرداری نے اس ایوان میں حکومت کو زراعت میں مدد۔کی پیش کش کی۔

پی پی رہنماء نے کہا کہ آرٹیکل 160 میں این ایف سی کے تحت صوبوں میں وسائل کی تقسیم ہے۔ اس مرتبہ بھی این ایف سی کا اعلان نہیں کیا گیا جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔ 18ویں ترمیم میں صوبوں کو ان کے حقوق دیے گئے اور صوبوں کے وسائل کا تحفظ کیا گیا۔ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا شیئر کم نہیں کیا جاسکتا۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بجٹ سے ایک دن قبل نیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس طلب کر لیا جاتا ہے۔

نیشنل اکنامک کا کام معاشی اور اقتصادی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کرنی ہے۔ حکومت ائین کی خلاف ورزی کرتی ہے تو وزیر اعلیٰ کو بتانا پڑتا ہے۔

بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی بات کریں تو کہا جاتا ہے سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات ہیں۔ کتے کاٹنے کے واقعات صرف سندھ نہیں پورے ملک میں پیش آتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ صوبے کی حقوق کی بات نہیں کرے گا تو کیا ڈونلڈ ٹرمپ کرے گا؟

متعلقہ خبریں