جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ویمن کرکٹ میچ کے دوران کتا گیند منہ میں دبا کر بھاگ نکلا:ویڈیو وائرل

کتا گیند منہ

لندن :ویمن کرکٹ میچ کے دوران کتا گیند منہ میں دبا کر بھاگ نکلا۔

آل آئرلینڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں پالتو کتے کی گیند لے کر بھاگتے ہوئے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک کتا اپنے مالک سے رسی چُھڑا کر میدان میں داخل ہوجاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بولر بیٹس مین کو گیند کراتی ہے جس پر وہ شاٹ کھیل کر رنز بھاگتی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی برتن دھونے کی ویڈیو وائرل

پہلا رن مکمل کرنے کے بعد جیسے ہی وہ دوسرا رن مکمل کرنے لگتی ہے تو وکٹ کیپر اسے رن آوٹ کرنے کے لیے گیند وکٹ کی جانب پھینکتی ہے، کیپر نے رن آؤٹ کرنے کی کوشش کی لیکن اوورتھرو پر گیند کتے کے پاس پہنچی جو گیند کو دانتوں میں دبا کر بھاگ گیا۔

 

سوشل میڈیا پر اب تک اس ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آٹزم کی بیماری میں مبتلا بچے کی مسجد میں اذان: ویڈیو وائرل

متعلقہ خبریں