جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں: بورس جانسن

جانسن

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے متعلق کہا ہے کہ وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، چھوٹی سی غلطی سے بھی ہزاروں اموات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

برطانیہ میں بھی دیگر ممالک کی طرح کورونا وائرس کی دوسری لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے جس سے بچنے کے لیے برطانوی حکومت نے لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے تو ہزاروں لوگوں کی اموات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ بے قابو ہوتے مہلک ترین کورونا وائرس کو روکنے کے لیے متوازن پالیسی اختیار کی ہے۔

متعلقہ خبریں