جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

افغانستان میں ڈالر کی کمی کے باعث پاکستان میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا انکشاف

ڈالر کی قیمت بڑھنے

اسلام آباد : قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ڈالر کی قیمت بڑھنے پر اسٹیٹ بینک سے ان کیمرہ بریفننگ مانگ لی۔

چئیرمین کمیٹی طلحہ محمود کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ افغانستان میں ڈالر کی کمی سے پاکستان میں ڈالر کی قیمت پر اثر پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونر ممالک نے افغانستان کے لیے 1.2 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا : اقوام متحدہ

چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ ڈالر کی قیمت 170 روپے پر پہنچ چکی، مزید مہنگا ہو رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ میں کہا ڈالر سستا ہو گا اور قیمت بڑھ گئی۔ کمیٹی ارکان نے کہا کہ مرکزی بینک نے مارکیٹ میں ڈالر پھینکے پھر بھی قیمت بڑھی۔

اسٹیٹ بینک حکام نے کہا کہ بیلنس آف پیمنٹ کے باعث بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، کمیٹی نے ڈالر کی قیمت بڑھنے پر اسٹیٹ بینک سے ان کیمرہ بریفنگ مانگ لی۔ کمیٹی رکن محسن عزیز نے کہا کہ  وجوہات لیک ہوئی تو معاملہ مزید گڑبڑ ہو گا۔

متعلقہ خبریں