جی ٹی وی نیٹ ورک
کاروباری خبریں

ڈالر اوپن مارکیٹ میں 154.70 کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر اوپن مارکیٹ

ڈالر اوپن مارکیٹ میں 154.70 کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ رواں برس 26 جون کو ڈالر 164 روپے کی بلند ترین سطح تر پہنچ گیا تھا۔

امپورٹ میں کمی، غیر ملکی سرکاری اور دیگر مثبت وجوہات کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر اوپن مارکیٹ میں 154.70 روپے کی بہت کم سطح پر پہنچ گیا تھا جبکہ رواں برس 26 جون کو اس کی قدر میں 164 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز کی منظوری دے دی

اس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی آنا شروع ہو گئی تھی۔ گزشتہ روز ڈالر 154.70 روپے کی کم ترین اور 155 روپے کی بلند ترین سطح پر رہا تھا۔

متعلقہ خبریں