ڈالر 146 روپے پر پہنچ گیا

کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر پھر مہنگا ہوگیا، قیمت 146 روپے 25 پیسے ہوگئی۔

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے پچیس پیسہ مہنگاہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلندسطح 146 روپے25 پیسے پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 145 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 146 روپے 25 پیسے تک جا پہنچی۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں استحکام رہا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو اکتالیس روپے 40 پیسے اور قیمت فروخت ایک سو اکتالیس روپے پچاس پیسے پر برقرار رہی.