ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، ایک روپے 16 پیسہ کا مزید اضافہ

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، ڈالر کی قدر میں ایک روپے 16 پیسہ کا اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 157 روپے ہوکر تاریخ کی بلند سطح پر موجود ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ڈالر انٹربینک میں 155.84 پر بند ہوا تھا۔