جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ویکسین نہ کرانے والوں پر اندرون ملک فضائی سفر پر پابندی

اندرون ملک فضائی سفر

اسلام آباد : این سی او سی کے مطابق ویکسین نہ کرانے والے یکم اگست سے اندرون ملک فضائی سفر نہیں کر سکیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے سول ایوی ایشن اور دیگر متعلقہ محکموں کو جاری مراسلے میں ہدایات جاری کردیں ہیں کہ ویکسین نہ کرانے والے یکم اگست سے اندرون ملک فضائی سفر نہیں کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کونسی دو ویکسین ڈیلٹا ویرینٹ کیخلاف مؤثر ہیں؟

پابندی کا اطلاق 18 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں پر ہو گا۔ غیر ملکی شہریوں اور بیرون ملک میں ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والوں کو سفر کی اجازت ہو گی۔

متعلقہ خبریں