جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں امریکہ کا نیا سفیر نامزد کردیا گیا

ڈونلڈ بلوم

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان میں بڑی سفارتی تبدیلی کردی۔ صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں سفیر نامزد کردیا۔

امریکہ کی جانب سے پاکستان میں نیا سفیر تعینات کردیا گیا ہے، وہ اس وقت تیونس میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈونلڈ بلوم کو افغانستان میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا افغانستان سے متعلق ماسکو مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

ڈونلڈ بُلوم اسرائیل، قاہرہ، کویت، بغداد اور افغانستان میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ڈونلڈ بُلوم کی پاکستان میں تعیناتی کی حتمی منظوری امریکی سینیٹ دے گی۔

متعلقہ خبریں