جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات

دورہ

ڈیووس : وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیووس میں ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر انتہائی خوشگوار ماحول میں سائڈ لائن ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر میڈیا سے مشترکہ گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے دوبارہ مل کر خوشی ہوئی، امریکی صدر کے ساتھ افغان امن عمل پر بھی بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

انٹرپول کے سابق سربراہ کوچین میں 13 سال، 6 ماہ قید کی سزا

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر امریکا اور پاکستان ایک صحفے پر ہیں۔

اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان میرے دوست ہیں، ان سے دوبارہ ملاقات پر خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، کشمیر کی صورتحال پر بات کریں گے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جو کچھ ہو رہا ہے اس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں