جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

ٹرمپ

واشنگٹن: ٹرمپ نے ایران کو امریکا پر حملے کی صورت میں انتہائی شدت سے جواب دینے کی دھمکی دے دی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے امریکا پر حملے اور قتل کی منصوبہ بندی کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قاسم سلیمانی کو مشرق وسطیٰ میں امن عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے قتل کیا گیا: نیویارک ٹائمز

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے خلاف ایران کے کسی بھی نوعیت کے حملے کا جواب ایران کو ہزار گنا زیادہ سنگین حملے سے دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں