جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے والے شخص کیلئے تین ملین ڈالرز کا انعام

قتل

کرمان: ایرانی صوبے کرمان سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ احمد حمزہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے والے شخص کیلئے تین ملین ڈالرز کے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی صوبے کرمان سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ احمد حمزہ نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کر کے اس کا سر لائے گا، اسے تین ملین ڈالرز کا انعام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں تیل کی چوری کا اعتراف کرلیا

احمد حمزہ نے کہا ہے کہ ان کے صوبے کے تمام لوگ مل کر تین ملین ڈالر اکٹھے کریں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے والے شخص کو انعام سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ خبریں