جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرادی

دورہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیوس سے متعلق بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ سے ایک گھنٹے کی ملاقات مفید رہی، میں ملاقات میں موجود تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ سے ملاقات میں ایف اے ٹی ایف سمیت اہم ایشوز اٹھائے اور ان سے سپورٹ کا کہا، وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو ٹریول ایڈوائزری میں بہتری کا بھی کہا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات

ان کا کہنا تھا وزیراعظم اور صدر ٹرمپ کی ملاقات میں تجارت سے متعلق امور پر بھی بات ہوئی، ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ امریکا کا ایک تجارتی وفد پاکستان آئے گا۔

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم نے کشمیر کی صورت حال کا خاکہ صدر ٹرمپ کے سامنے رکھا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے، انہوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر بات کریں گے، صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیئے۔

متعلقہ خبریں