جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے والوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن سفیر کو دھمکی دی ہے کہ ہواوے کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے والوں کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ نہیں کی جائے گی۔

امریکا کے جرمنی میں سفیر رچرڈ گرینیل نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے ممالک کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ ختم کرنے کی دھمکی دی ہے جو چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی کمپنیوں کو ’ہواوے‘ کے ساتھ کام کرنے کی منظوری دے دی گئی

رچرڈ گرینیل نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے مجھے یہ بات واضح کردینے کی ہدایت کی ہے کہ ایسے ممالک جو چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کے ساتھ تعلق رکھنا چاہتے ہیں وہ ہمارے ساتھ انٹیلی جنس و معلومات کی شیئرنگ کی اہلیت کھودیں گے۔

متعلقہ خبریں