جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ڈونر ممالک نے افغانستان کے لیے 1.2 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا : اقوام متحدہ

ڈونر ممالک نے افغانستان

جنیوا : انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ انسانی ضروریات طالبان کے قبضے سے پہلے ہی بہت زیادہ تھی، ڈونر ممالک نے افغانستان کے لیے 1.2 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے زیراہتمام افغانستان امداد کانفرنس ہوئی۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ممالک سے افغانستان کی مدد پر زور دیا۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ افغان عوام کو مشکل صورتحال سے نکالنے کی ضرورت ہے۔ دہائیوں کی جنگ کے باعث افغان عوام تکالیف کا شکار ہیں۔ ڈونر ممالک نے افغانستان کے لیے 1.2 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام ممالک کو مل کرکام کرنا ہوگا: وزیر خارجہ

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ بات چیت کرنا بہت ضروری ہے، جس کے بغیر افغانستان میں امداد مہیا کرنا ناممکن ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ افغانستان کی معیشت کو چلنے دیا جائے تاکہ اسے تباہی سے بچایا جاسکے۔

انتونیو گوتریس نے واضح کیا کہ افغانستان میں انسانی ضروریات طالبان کے قبضے سے پہلے ہی بہت زیادہ تھی۔ قبضے سے پہلے افغانستان کی جی ڈی پی کا تقریباً 40 فیصد بین الاقوامی امداد سے حاصل ہوتا تھا اور آدھی آبادی کا انحصار بین الاقوامی امداد پر تھا۔

متعلقہ خبریں