جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

جائیداد کے تنازع میں مذہب کو نہ لائیں، سلمان خان نے پڑوسی کو خبردار کردیا

پڑوسی

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے پڑوسی کو جھاڑ پلادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے پڑوسی کو وارننگ دے دی کہ وہ جائیداد کے تنازع میں ان کے مذہب کو نہ لائیں۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ جائیداد کے تنازع میں آپ میرے مذہب کو کیوں لا رہے ہیں، میری والدہ ہندو ہیں اور میرے والد مسلمان ہیں۔ میرے بھائیوں کی بیویاں ہندو ہیں، ہم سب تہوار مناتے ہیں۔

سلمان خان نے اپنے پڑوسی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ پڑھے لکھے شخص ہیں کوئی غنڈہ چھاپ نہیں جو میرے اوپر بے تکے الزامات لگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گھر میں آکے تجھے مار کے جاؤں گا، سلمان خان کی بگ باس کھلاڑی کو دھمکی

خیال رہے کہ سلمان خان کا ممبئی کے قریب پنویل میں فارم ہاؤس ہے جس کا ان کے پڑوسی کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔ سلمان خان نے پڑوسی پر ہتک عزت کا کیس دائر کر رکھا ہے۔

جبکہ دوسری جانب سلمان خان کے پڑوسی نے ان پرجائیداد ہتھیانے اور لوگوں کو قتل کرکے اپنے فارم ہاؤس میں دفنانے کے الزامات عائد کئے تھے۔

متعلقہ خبریں