جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی طیارہ حادثے پر کوئی متنازع بات نہ کریں : گورنر سندھ کی اپیل

کوئی متنازع بات

کراچی : گورنر سندھ نے اپیل کی ہے کہ کراچی طیارہ حادثے پر کوئی متنازع بات نہ کریں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے طیارہ جائے حادثہ کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ پی آئی اے کے سی ای او بھی تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ طیارہ سانحہ انتہائی افسوسناک ہے۔ حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر بہت افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ حادثے پر مختلف باتیں کررہے ہیں۔ خدارا اس موقع پر کوئی متنازع بات نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی نماز جنازہ ادا، بچوں کا تاحال پتہ نہ چل سکا

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تباہ ہونے والے گھروں کے مکینوں کو ہوٹل منتقل کیا۔ ڈی این اے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ڈی ین اے تصدیق کے بعد لاشیں حوالے کرنے کا عمل شروع کردیں گے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ جائے حادثہ کے دورے کے بعد پولانی فیملی اور سینئر صحافی انصار نقوی کے اہل خانہ سے تعزیت کرینگے۔

گورنر سندھ کی دورے کے موقع پر جائے حادثہ کے اطراف میں سخت سیکورٹی کی گئی۔ سیکورٹی اداروں نے متاثرہ علاقے کو کورڈن آف کیا، جہاں غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں تھی۔ میڈیا نمائندوں کو بھی جائے حادثہ سے دور رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں