جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

دورہ انگلینڈ؛ حارث رؤف بھی اسکواڈ کا حصہ بن گئے

حارث

مانچسٹر: حارث رؤف کا انگلینڈ میں لیا گیا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، کلیئرنس پانے پر فاسٹ بولر نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا پاکستان میں متعدد بار ٹیسٹ پازیٹو آتا رہا جس کی وجہ سے ان کی انگلینڈ روانگی میں تاخیر ہوتی رہی۔

بالآخر جمعہ کی صبح لاہور سے براستہ دبئی مانچسٹر روانہ ہوئے تھے جہاں کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر انہیں اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رﺅف کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا

منتخب کرکٹرز میں سے اب صرف شعیب ملک کی آمد رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں ہونا ہے، انہیں نجی مصروفیات کی وجہ سے تاخیر کے ساتھ سکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں