جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج اور کل ڈبل سواری پر پابندی عائد

سمیت

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندی چہلم امام حسینؑ کے موقع پر عائد کی گئی ہے، کراچی میں آج اور کل ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع میں بھی 2دن ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، ضلع خیرپور میں 6دن کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چہلم امام حسین : کوئٹہ میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندی دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں