کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق چھ محرم الحرام سے 12 محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ داخلہ سندھ کا اسلحہ ڈیلرز کو نادرا سے منسلک کرنے کا فیصلہ
محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم بچے، بزرگ اور صحافیوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔