جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ڈاکٹر عافیہ صدیقی ذہنی حوالے سے صحت مند ہیں : وزارت خارجہ

صدیقی ذہنی حوالے

اسلام آباد : وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ماہر نفسیات نے ذہنی حوالے سے صحت مند قرار دیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں ڈاکٹر عافیہ سے متعلق وزارت خارجہ کا تحریری جواب کرایا گیا ہے۔ جواب میں کہا گیا کہ کورونا کے باعث ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے کونسل جنرل کی ملاقاتیں رک گئی ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ کی صحت سے متعلق کونسل جنرل جیل حکام سے رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عافیہ صدیقی سے متعلق امریکی حکام سے رابطے میں ہیں، وفاقی حکومت کا سندھ ہائی کورٹ میں جواب

سینیٹ کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے 24 ستمبر کو کونسل جنرل ہوسٹن کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ملاقات کے دوران بات چیت میں چوکنا تھیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے بتایا کہ ماہر نفسیات نے ان کا حال میں ہی معائنہ کیا تھا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ماہر نفسیات نے ذہنی حوالے سے صحت مند قرار دیا۔

متعلقہ خبریں