جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ڈاکٹر ہشام نے گورنر اور علی امین گنڈاپور کو کابینہ سے برطرفی کا ذمہ دار قرار دے دیا

گورنر اور علی

پشاور : ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے گورنر شاہ فرمان اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو کابینہ سے برطرفی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو خط لکھا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ گورنر شاہ فرمان اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور مجھ کو شدید ناپسند کرتے تھے اور مجھ سے استعفیٰ لیکر کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں سہانا موسم، رات میں بوندا باندی کا امکان

استعفے میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں رہنماء میری وزارت کے درپے تھے۔ میرے خلاف اگر کوئی الزامات ہیں تو ہر فورم پر ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔ وزارت کی ذمہ داری دینے پر عمران خان اور وزیراعلیٰ کا شکر گزار ہوں۔

متعلقہ خبریں