جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ڈاکٹر ماہا شاہ خود کشی کیس : ملزم جنید اور وقاص کی عبوری ضمانت میں توسیع

جنید اور وقاص

کراچی : ڈاکٹر ماہا شاہ خود کشی کیس کے ملزم جنید اور وقاص کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا شاہ خود کشی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر کی پیش نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر ماہا خود کشی کیس میں گرفتار ملزم عرفان قریشی کی ضمانت منظور

سرکاری وکیل نے بتایا کہ تفتیشی افسر قبر کشائی کے لئے میرپور خاص گیا ہوا ہے۔ عدالت نے پولیس فائل نہ ہونے اور تفتیشی افسر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے ملزم جنید اور وقاص کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

متعلقہ خبریں