جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ڈاکٹر ماہا کی خودکشی : استعمال ہونے والے اسلحے کے دو کردار عدالت میں پیش

استعمال ہونے والے

کراچی : ڈاکٹر ماہا کی خودکشی میں استعمال ہونے والے اسلحے کے دو کرداروں کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کے کیس میں پولیس نے اسلحہ دینے والے دونوں افراد کو عدالت میں پیش کردیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ڈاکٹر ماہا کی خودکشی میں استعمال ہونے والا اسلحہ سعد کے نام پر تھا، جسے تابش ہو دیا گیا، تابش نے ڈاکٹر ماہا کو اسلحہ اور گولیاں فراہم کیں۔ ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ اور ایمإ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر ماہا کی خودکشی میں استعمال ہونے والے اسحلے کے مالک کا پولیس سے رابطہ

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ سعد کے بیان کے مطابق تابش کو اسلحہ فروخت کردیا تھا، جبکہ لائنسنس یافتہ اسلحہ، بغیر لائنسنس یافتہ شخص کو نہ دیا جاسکتا ہے اور نہ ہی فروخت کیا جاسکتا ہے۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ خبریں