جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ڈاکٹر قبلہ ایاز اسلامک یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن کے عہدے پر بحال

ڈاکٹر قبلہ ایاز

اسلام آباد : عدالت نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے برطرفی کا حکم معطل کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ قانون میں بورڈ آف گورنرز کی برطرفی کا اختیار صرف صدر مملکت کو ہے۔ دو سالہ مدت کو قانون تحفظ حاصل ہے۔

وکیل نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز کا کام ہی انتظامیہ کا احتساب کرنا ہے، تو پھر انتظامیہ رکن بورڈ آف گورنرز کو معطل کیسے کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی : جنرل (ر) ظہیر الاسلام

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر قبلہ ایاز کو اسلامک یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔

اختلافات کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈاکٹر قبلہ ایاز کو رکن بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت سات جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ خبریں