جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

احتیاطی تدابیر سے ہی وبا پر قابو پاسکتے ہیں، ظفر مرزا

ظفر مرزا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس پر قابوپانے کے لیے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سماجی دوری کی ہدایات پر عمل کریں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ اب تک بڑے بڑے جو اقدامات کیے گئے ہیں ان میں سماجی میل جول کوکم کرنے اور سماجی دوری شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تخمینوں سے بہت کم کیسز ہیں، ان اقدامات پر سختی سے عمل کریں اور لوگ ان احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں گے

تو یقیناً کیسز کی تعداد ان تخمینوں سے کم ہوں گے لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا تو کیسزکی تعداد اچانک بہت بڑھ بھی سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں