جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ڈرامہ ارطغرل غازی نے ’میرا جسم میری مرضی‘کے نعرے کو دفن کردیا ہے: وینا ملک

ارطغرل

لاہور: پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کو اس سے سبق سیکھنا چاہیئے۔

ترکش سیریز’ارطغرل غازی‘ پاکستان میں اتنی مقبول ہوچکی ہے کہ اس نے ترکی کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس سیریز کی کہانی اور کرداروں نے نہ صرف پاکستان کی عوام کا دل جیتا بلکہ شوبز ستاروں کو بھی اپنا گرویدہ کرلیا ہے۔

گزشتہ روز وینا ملک نے بھی سیریز کی مقبولیت سے متعلق بات کی اور تعریف بھی کی۔

وینا ملک اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ڈرامہ ارطغرل ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور پسند آج بھی اسلامی روایات کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اس ڈرامے کی مقبولیت نے "میرا جسم میری مرضی” کے نعرے کو دفن کردیا ہے، اگر پاکستانی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچنا ہے تو مغربی کلچر کو چھوڑنا ہوگا‘۔

واضح رہے کہ جہاں پاکستانی شوبز ستارے ترکش سیریز کو پاکستان میں نشر ہونے پر سراہ رہے ہیں وہیں کچھ ستارے اسے اپنی انڈسٹری کے لیے نامناسب قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں