جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ڈرامے ارطغرل غازی کے ایک اور مشہور اداکار کی پاکستان آنے کی خواہش

ترک ڈرامے

ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں ہیرو ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے انجین التان نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے انھوں کہا کہ مجھے پاکستان سے پیار ہے۔

ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی نے پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے، ارطغرل غازی کو صرف 18 روز کے دوران یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار 41 سالہ انجین التان دوزیتان نے نبھایا ہے جب کہ ان کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار 28 سالہ اسرا بیلگیج نے ادا کیا ہے۔

’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے انجین التان دوزیتان کا کہنا ہے کہ ہمیں دیکھنے کا شکریہ، مجھے پاکستان سے پیار ہے ایک مداح نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تو ’ارطغرل غازی‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا کہنا تھا کہ میں جلد پاکستان کا دورہ کروں گا اور آپ لوگوں سے ملوں گا۔

متعلقہ خبریں