جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

دماغی صحت بہتر اور حافظہ تیز کرنے والے مشروب

دماغی

صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایسی غذا کا استعمال کریں جس سے ہم جسمانی اور دماغی اعتبار سے توانا رہیں۔

اسی ضمن میں آج ہم آپ کو ایسے مشروب بتانے والے ہیں جس کا استعمال کر کے آپ کی دماغی صحت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ حافظہ بھی اچھا ہو جائے گا۔

سبز چائے

سبز چائے حافظے کو مضبوط کرنے میں بے حد معاون ثابت ہوتی ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس اور امائنو ایسڈ بے چینی اور دباؤ کی کیفیت کو کم کرتے ہیں اور حافظے کی طاقت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

انار کا جوس

انار اینٹی آکسیڈینٹس سے مالامال پھل ہے اور یہ آپ کے جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے جس کی وجہ سے دماغ میں آکسیجن کی مقدار مکمل پہنچتی ہے اور ہمارا دماغ بہتر طریقے سے کام سر انجام دیتا ہے۔

چقندر کا رس

عام طور پر ہم سلاد میں چقندر کو بلکل نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن اس کے بہت سارے فوائد ہیں جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

چقندر ایک ایسی سبزی ہے جس میں نمکیات، وٹامنز، اینٹی آکسیڈینٹس اور فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور اس کے جوس کو غذا میں شامل کرنے سے آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہو جائے گا۔

چقندر میں موجود نائٹرک ایسڈ خون کی روانی کو بہتر کرتا ہے جس سے دماغ کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں