جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

کراچی: شہر قائد میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ پنجاب میں تیز ہوا کے ساتھ بارش نے جل تھل ایک کردیا، فصلوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے36 ڈگری سینٹی گریڈکا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے جبکہ مغربی علاقوں سے 21کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

پنجاب کے علاقے کوٹ ادو میں شدید گرمی کے بعد موسلہ دھار بارش سے شہریوں کے مرجھائ چہرے کھل اٹھے۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں تیزہواؤں اور بارش سے میپکو کا نظام درہم برہم ہوگیا. مظفرگڑھ اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ آم کی فصل کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے .

لودھراں پربھی موسم مہربان ہوا اور ابرکرم جم کر برسا جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ حاصل پور میں گرمی کے ستائے شہری بارش سے لطف اندوز ہوئے۔ علاقے میں شدید بارش سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی. جہانیاں میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جبکہ بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

وہاڑی میں بھی گرج چمک کےساتھ بادل خوب برسے، تیز ہوائوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، کوٹ ادو میں تیز ہوا کیساتھ طوفانی بارش کے بعد شہر بھرسے بجلی غائب ہوگئی۔ شجاع آباد اور منجن آباد میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں