جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی کا موسم خوشگوار، ہلکی بارش کا بھی امکان

کراچی: ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں بادل برسنے کی امید ہے۔

شہر قائد میں آج بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے، ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 35ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ لاہور، اسلام آباد، ملتان ،سرگودھا ،سکھر، لاڑکانہ ، نوابشاہ اور دیگر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا،

متعلقہ خبریں