جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملیر کے خالی اسکول میں منشیات کے عادی افراد کے ڈیرے

کراچی: علاقے ملیرغیر آباد میں سرکاری اسکول میں منشیات کے عادی افراد کے ڈیڑے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موجود افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق منشیات کے عادی افراد کے اب اسکولوں میں بھی ڈیرے، نشے کے لئے اسکول کو ہی اڈا بنا لیا۔ ملیرکےغیرآباد اسکول کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ کچھ افراد منشیات کا استعمال کر رہے ہیں اور کچھ نشے میں پہلے ہی دھت ہیں۔

فوٹیج شوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس کی آنکھ بھی کھلی اور کارروائی کرتے ہوئے اسکول میں موجود افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں ڈال دیا۔ گرفتار ملزمان سے منشیات بھاری مقدار میں برآمد کر لی گئی۔

متعلقہ خبریں