جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

منشیات کیس؛ بھارتی شنگھ اور انکے شوہر ضمانت پر رہا

بھارتی

نئی دہلی: ممبئی کی عدالت نے کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہریش لمبا چھیا کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اداکارہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو دو دن قبل نارکوٹکس کنٹرول بیورو (ین سی بی) نے گھر پر چھاپے کے دوران منشیات برآمدگی پر دوران تفتیش ڈرگ کے استعمال کے اعتراف کے بعد گرفتار کیا تھا۔

عدالت میں این سی بی نے بتایا کہ بھارتی سنگھ کے گھر اور ان کے شوہر کے پروڈکشن ہاؤس سے 86 اعشاریہ 5 گرام منشیات برآمد ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتنی کم مقدار کی منشیات برآمد ہونے کے باوجود این سی اے نے عدالت سے بھارتی سنگھ اور ہریش لمبا چھایا کو تفتیش کے لیے حراست میں لینے کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کامیڈین بھارتی سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا

عدالت نے این سی بی کی درخواست مسترد کردی تھی اور دونوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا اور آج ان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کیے گئے۔

بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کے وکیل ایاز خان کے مطابق آج ہم نے جلد ہی ضمانت پر رہائی کی درخواست دی، این سی بی کے افسر اور سرکاری وکیل غیرحاضر رہے جس کے بعد 2 بجے عدالت نے ہماری درخواست منظور کی اور ضمانت پر رہائی کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل این سی بی نے الزام عائد کیا تھا کہ بھارتی سنگھ نے اپنے شوہر کے ذریعے منشیات کی خریداری کا اعتراف کیا تھا۔

متعلقہ خبریں