جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پارسل اور چاول کی آڑ میں منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

چاول کی آڑ

کراچی : اینٹی نارکوٹکس فورس نے پارسل اور چاول کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس اور سندھ رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی، کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ ایکسائز کی بروقت کارروائی، ٹل سے پشاور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

سکھر بائی پاس پر ٹرک سے 69 کلو سے زائد افیون تحویل میں لی گئی۔ ملزمان چاول کی آڑ میں منشیات اسمگل کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان میں فہیم اور ظہیر شامل ہیں۔

دوسری کارروائی نجی کورئیر کمپنی میں کی گئی۔ کمپنی میں مشتبہ پارسل سے 185 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ منشیات 6 عدد لیڈیز بیگز میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، پکڑے گئے پارسل کو مالدیپ اسمگل کیا جانا تھا۔

متعلقہ خبریں