جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان پویلین میں بڑی تعداد میں وزیٹرز کا آنا توقعات کے برعکس تھا : مشیر تجارت

پاکستان پویلین میں

اسلام آباد : عبدالرازاق داؤد نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو کے پاکستان پویلین میں بڑی تعداد میں وزیٹرز کا آنا توقعات کے برعکس تھا۔

مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد نے جاری بیان میں کہا ہے کہ دبئی ایکسپو کے پہلے ہفتے پاکستان پویلین میں 55 ہزار سے زائد وزیٹرز آئے۔ لوگوں کی طرف سے زبردست ردعمل سامنے آیا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں وزیٹرز کا آنا توقعات کے برعکس تھا۔

یہ بھی پڑھیں : دبئی ایکسپو : پاکستان کے چھپے خزانے کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے : مشیر تجارت

انہوں نے کہا کہ پاکستان بہترین ملک ہے، جسے غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ تمام وزیٹرز کا شکر گزار ہوں جو پاکستانی ثقافت دیکھنے کیلئے آئے۔ پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔ پاکستان کے فنکاروں میں بے پناہ تخلیقی صلاحیتیں ہیں۔ فنکار پاکستان کا حقیقی چہرہ دنیاکو دکھاتے ہیں

متعلقہ خبریں