جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

محکمہ توانائی پنجاب کی کلین اینڈ گرین انرجی کے پروجیکٹس پیش کرنے کی تیاریاں

کلین اینڈ گرین انرجی

لاہور : محکمہ توانائی پنجاب نے دبئی ایکسپو 2020 میں بھرپور شرکت کا عزم کیا ہے، ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ کلین اینڈ گرین انرجی کے پروجیکٹس کو شوکیس کریں گے۔

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے دبئی ایکسپو کی تیاریوں کے حوالے سے اہم ترین اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں تمام منسلک اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

فوکل پرسن برائے دبئی ایکسپو و مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ محترمہ ثانیہ اویس نے وزیر توانائی کو دبئی ایکسپو کی تیاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ اور پنجاب کو جو پیسہ دیا وہ لندن یا دبئی سے برآمد ہوا: فواد چودھری

وزیر توانائی پنجاب نے کہا کہ دبئی ایکسپو میں محکمہ توانائی پنجاب کلین اینڈ گرین انرجی کے پروجیکٹس کو شوکیس کرے گا۔ صوبے میں سولر، ویسٹ ٹو انرجی کے شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی وسیع مواقع کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح سولر پینلز کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے بین الاقوامی سرمایہ کاری کو پنجاب میں لانا ہوگی۔ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں متبادل ذرائع توانائی کی جانب راغب کرنے کے لئے دستاویزی فلم بھی پیش کی جائے گی۔

دستاویزی فلم کی تیاریوں کے بارے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن حمیرا رانجھا نے وزیر توانائی کو آگاہ کیا۔ وزیر توانائی نے ہدایات کیں کہ پنجاب کے متبادل ذرائع توانائی بالخصوص سولر، ویسٹ ٹو انرجی، منی ہائیڈل میں سرمایہ کاری کے پوٹینشل کو بھی دستاویزی فلم میں اُجاگر کیا جائے۔

متعلقہ خبریں